واہ! کیا شان تمہاری ہے میرے رِزق اللہ - Abdulamin Barkaati

Naat Shareef, Manqabat

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Sunday, 11 January 2026

واہ! کیا شان تمہاری ہے میرے رِزق اللہ



واہ! کیا شان تمہاری ہے میرے رِزق اللہ
فیض ہر ایک پہ جاری ہے میرے رِزق اللہ

ہو گیا سارا زمانہ تری زلفوں کا اسیر
زلفِ دیں تم نے سنواری ہے میرے رِزق اللہ

مانگنے والا نہ لوٹا کبھی در سے خالی
بارگاہ ایسی تمہاری ہے میرے رِزق اللہ

عشقِ سرکارِ دوعالم میں ہمیشہ تم نے
زندگی اپنی گزاری ہے میرے رِزق اللہ

منتظر ہوں تری اک چشمِ عنایت کا میں
یہ بھی تو تیرا بھکاری ہے میرے رِزق اللہ

مشکلیں جتنی بھی آئیں، تری رحمت سے ہٹیں
تو نے قسمت ہی سنواری ہے میرے رِزق اللہ

جب بھی در پر میں گیا، دل کو سکوں ملتا ہے
ایسی راحت بھی تمہاری ہے میرے رِزق اللہ

ہم کو کہتے ہیں سگِ غوث "امینِ خستہ"
بس یہ پہچان ہماری ہے میرے رِزق اللہ


عبد الامین برکاتی 
 احمدآباد گجرات

No comments:

Post a Comment